ذیشان رفیق سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
جمعرات 28 مارچ 2024 23:30
(جاری ہے)
کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ کوڑے کی ری سائیکلنگ کا عمل ماحولیاتی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس حوالے سے فریقین کو اشتراک کار بڑھانا چاہیئے۔ امریکی قونصل جنرل نے شہری امور میں سول سوسائٹی کے زیادہ کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وزیر بلدیات پنجاب نے کرسٹن ہاکنز کو بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سمیت تمام عوام دوست منصوبوں میں سیاسی عزم شامل ہے۔ وزیراعلی مریم نواز دیہات میں بھی شہروں کے برابر میونسپل خدمات کی فراہمی چاہتی ہیں۔ نئی صورتحال میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے نئے ماڈل ضروری ہیں۔ پہلی بار میونسپل خدمات کے شعبے میں لوکل کمیونٹی کو شامل کیا جا رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے بتایا کہ دیہات میں مقامی افراد خواتین پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے آن لائن خدمات کی فراہمی وزیراعلی کا فوکس ہے۔ برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، نکاح کی رجسٹریشن اور دیگر سہولیات عوام کو اں کے گھر کی دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ موجودہ پنجاب حکومت ایسا دیرپا اور مستحکم نظام قائم کرنا چاہتی ہے جسے اپوزیشن کی حمایت بھی حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری اور اس ضمن میں امریکی حکومت کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے امریکی قونصل جنرل کو بتایا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو الگ بااختیار سیکرٹریٹ کی سہولت حاصل ہے جس کی وجہ سے مقامی سطح پر مسائل کے حل میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوڑا ڈمپ کرنے کے لئے پنجاب میں 23 جدید لینڈ فل سائٹس کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ ورلڈ بنک کے تعاون سے راولپنڈی اور بہاولپور میں ماڈل میونسپل پراجیکٹ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.