ڈی پی او ہری پور کا تھانہ کھلابٹ کا دورہ، ریکارڈ، روزنامچہ، حوالات اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا

جمعہ 29 مارچ 2024 10:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر نے رات گئے اچانک تھانہ کھلابٹ کا دورہ کیا اور تھانہ کا ریکارڈ روزنامچہ، حوالات اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔ہری پور پولیس کے مطابق اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے تھانہ کی حدود اور کرائم سے متعلق ڈی پی او ہری پور کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حدود تھانہ میں جرائم کے انسداد کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں، جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں، گشت، سنیپ چیکنگ کے عمل کو مذید بہتر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ کے ریکارڈ اور صفائی ستھرائی کو خیال رکھیں. ڈی پی او نے کہا کہ عوام کے ساتھ اچھے اخلاق اور رویہ سے پیش آئیں اور ان کی شکایات پر بروقت قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں ۔

متعلقہ عنوان :