لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان گرفتار کرلیا گیا،ترجمان

جمعہ 29 مارچ 2024 10:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا جانب سے رمضان المبارک میں بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق وزارت توانائی کے حکم پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریجن بھر سے5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے ،مجموعی طور پر 380ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 149کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں14 کمرشل،1زرعی اور365ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2لاکھ32 ہزار3سو89 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت69لاکھ24 ہزار7سو98 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

(جاری ہے)

ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ 10 ہزارروپے، شفیق آباد کے علاقے میں کنکشن کو1 لاکھ روپے،شاہدرہ ٹان کے ہی علاقے میں ایک ملزم کو90ہزارروپے اوربھاٹی گیٹ کے علاقے میں ایک ملزم کو70 ہزارروپیکی رقم چارج کی گئی ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو193مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل68 ہزار5سو6ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،66ہزار4سو92 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر20ہزار165ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ53 لاکھ 93 ہزار 3یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت3ارب22 کروڑ97 لاکھ13 ہزار6سو2روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔