بیٹے کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کی پہلی پوسٹ وائرل

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی

جمعہ 29 مارچ 2024 11:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹے کی پیدائش کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔انوشکا شرما، جن کے ہاں گزشتہ ماہ فروری میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، اٴْنہوں نے اپنیایک مختصر وقفے کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی کی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور بالکل فِٹ نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ تصویر میں انوشکا شرما سفید رنگ کے کٴْرتے کے ساتھ نیلے رنگ کی ڈینم میں ملبوس ہیں جبکہ تصویر میں وہ کافی خوش بھی لگ رہی ہیں۔انوشکا شرما اپنی پوسٹ میں بھارتی موبائل فون برانڈ کی تشہیر کررہی ہیں جبکہ مداح اٴْنہیں سوشل میڈیا پر واپس دیکھ کر بہت خوش ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :