اسرائیل کا دمشق کے نواح میں واقع بجدلیہ گائوں پرحملہ

دیہی علاقوں میں حزب اللہ کے زیر استعمال مقام کو نشانہ بنایا گیا،شامی آبزرویٹری

جمعہ 29 مارچ 2024 11:15

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ایک اسرائیلی حملے میں دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع بجدلیہ گائوں کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ ایک اسرائیلی حملے میں دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع بجدلیہ گائوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں جنوبی دمشق کے دیہی علاقوں میں دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ دمشق کے دیہی علاقوں میں حزب اللہ کے زیر استعمال مقام کو نشانہ بنایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :