جاپان کا انروا کیلئے فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

جمعہ 29 مارچ 2024 13:19

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء)جاپان نے اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے لیے فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق انروا کے لیے فنڈنگ کی بحالی اپریل کی ابتدا میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ جاپان امدادی ایجنسی انروا کو دینے والے فنڈ میں چھٹا سب سے بڑا ملک ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی الزامات پر جاپان نے دیگرملکوں کے ہمراہ انروا کی فنڈنگ روکی تھی۔