سیالکوٹ ، موبائل خدمت مرکز سےشہریوں کو 14 مختلف سہولیات سے استفادہ حاصل

جمعہ 29 مارچ 2024 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سیالکوٹ پولیس موبائل خدمت مرکز وین سے محلہ شہاب پورہ کے شہریوں نے 14 مختلف سہولیات سے استفادہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ روز سیالکوٹ کے علاقے محلہ شہاب پورہ میں پولیس موبائل خدمت مرکز وین نے عوام کو خدمات فراہم کیں،اس دوران عوام کو ایک ہی چھت تلے 14 سہولیات فراہم کی گئیں جن میں لرنرز ڈرائیونگ پرمٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، جنرل پولیس سروسز، گمشدگی دستاویزات، اندراج کرایہ دار، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، قانونی رہنمائی برائے تحفظ خواتین، اندراج ملازم، جرم کی اطلاع، ایف آئی آر کاپی اور گمشدہ بچوں کی اطلاع شامل تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور اسی میں ہم مصروف عمل ہیں۔اہل علاقہ نے پولیس حکام کی جانب سے کئے گئے ا س قدم کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :