اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کی گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 2 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج ،جرمانے عائد

جمعہ 29 مارچ 2024 13:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے گرانفروشی میں ملوث 02 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اور جرمانے عائد کیے،ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے جمعہ کے روز سبزی منڈی اور کالج دوراہا مارکیٹ کا دورہ کر کے 60 دکانوں کا معائنہ کیا اور گرانفروشی میں ملوث 02 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر کے 15 ہزار جرمانہ عائد کیا جبکہ متعدد دکانداروں کو وارننگ جاری کی،اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام دکاندار سرکاری نرخنامے کی پابندی کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :