نو تعینات ڈی پی او ہری پور کی سربراہی میں تعارفی میٹنگ

جمعہ 29 مارچ 2024 14:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کی سربراہی میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمان ،جملہ ایس ڈی پی اوز ،ڈی ایس پی ہیڈکواٹر،ڈی ایس پی ٹریفک ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اور جملہ ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ڈی پی او ہری پور نے ضلع بھر کے حدود اور کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر ( پی ایس پی )نے افسران پولیس کو ہدایت کی کہ تمام افسران فرائض کی سرانجام دہی کے دوران میرٹ کو اپنا طرہ امتیاز بنائیں۔عوام کے جان و مال اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کریں۔ اپنے علاقہ حدود اختیار میں عوام کے لئے تمام ممکنہ آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ جرائم برخلاف املاک و دیگر جرائم کے خاتمہ کے لئے محنت اور لگن سے کام کریں اور عادی جرائم پیشہ افراد کو وقتاَ فوفتاَسخت پابند ضمانت کریں۔

(جاری ہے)

مجرما ن اشتہاریوں، عادی جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، سود خوروں،قبضہ مافیا اور جوئے کے اڈوں کے خلاف بلا تفریق قانون کے تحت سخت سے سخت کاروائیاں عمل میں لائیں اور کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتیں۔تھانہ جات کے ماحول کو بہتر کریں۔ تھانتوں کے ریکارڈ کو مرتب رکھیں اور تھانہ کی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔ سرکل ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز تمام گشتوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔

جرائم کی بیخ کنی کے لئے تھانہ جات کی حدود میں پولیس موبائل، رائیڈرزو پیدل گشتوں کو مزیدمنظم و موئثر بنائیں۔ تھانہ جات میں پبلک کے ساتھ اچھے اخلاق اور رویے سے پیش آئیں اور پبلک کمپلین پر قانون کے مطابق فوری قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ عوامی مسائل کے حل اور محکمانہ وقار میں اضافے کے لیے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام افسران پولیس ایک ٹیم کی طرح کام کریں ۔