اسسٹنٹ کمشنر خار کالوئی سم، ذور بندر اور عنایت کلی بازار کا دورہ

جمعہ 29 مارچ 2024 14:48

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نےلوئی سم، ذور بندر اور عنایت کلی بازار کا دورہ کیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر خار نے دورے کے دوران اشیاء خوردنوش کی قیمتیں چیک کیں اور چیکنگ کے دوران کئی قصابوں کے نرخناموں کا موازنہ کیا،تین عدد قصابوں کو سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کرنے پر فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا، دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنرنےدکانداروں کو سختی سے وارننگ جاری کردی کہ ضلعی انتظامیہ باجوڑ ماہ رمضان میں سرکاری نرخنامہ سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کر سکتا اور جو بھی سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کریگااور ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔\378