عید پر امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیحات ہیں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ

جمعہ 29 مارچ 2024 16:38

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود نے کہا ہے کہ عید پر امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیحات ہیں ، سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے کر ضلع بھر میں سیکیورٹی پلان پر باضابطہ طور پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں پر مشتمل دستوں نے مین روڈ سمیت اہم پبلک مقامات پر ابھی سے گشت کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید الفطر سے قبل اور عید کے دنوں میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ، عید الفطر کی خریداری کے حوالے سے شاپنگ پلازوں، مالز، مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کے تحت پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تا کہ خریداری کے لیے آنے والے شہریوں اور تاجر برادری کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔\378