مویشی پال حضرات مویشیوں کو مختلف متعدی و موسمی امراض سے بچانے کیلئے بروقت حفاظتی ٹیکے لگوانے کے عمل کو یقینی بنائیں،ڈاکٹر انعام علی اطہر

جمعہ 29 مارچ 2024 17:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر انعام علی اطہر نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات حاملہ بکریوں کو آخری ماہ ریوڑ سے الگ کرکے زود ہضم خوراک اور کرم کش ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ بکریوں کی افزائش نسل میں بھر پور مددمل سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ احتیاطی، حفاظتی و پیشگی تدارکی اقدامات کے تحت بکریوں کے باڑے میں خوردنی نمک کے ڈھیلے کھرلیوں میں رکھے جائیں تاکہ بکریاں موسمی و متعدی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔اے ڈی لائیو سٹاک نے کہاکہ بکری پال حضرات بکریوں کو کرم کش ادویات پلانے میں بھی کسی غفلت یا تساہل سے کام نہ لیں کیونکہ موسمی امراض بکریوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ بھیڑوں، بکروں اور مویشیوں کو مختلف متعدی و موسمی امراض سے بچانے کیلئے بروقت حفاظتی ٹیکے لگوانے کا عمل بھی یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :