جوہرآباد میں 7 سالہ معصوم بچے کو گلے میں پھندا ڈال کر نا معلوم ملزمان نےقتل کردیا

جمعہ 29 مارچ 2024 17:04

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) تحصیل نورپورتھل کے علاقہ کوٹ احمد خان میں 7 سالہ معصوم بچے علی حیدر ولد جاوید شیخ کو گلے میں پھندا ڈال کر نا معلوم ملزمان نےقتل کردیا ہے،اطلاع ملتے ہی جوڑہ کلاں پولیس موقع پر پہنچ گئی، مقتول کی والدہ کھیتوں میں گئی ہوئی تھی، گھر واپس آکر دیکھا تو اس کے بیٹے کے ہاتھ بندھے ھوئےتھے اور گلے میں پھندا تھا ،مقتول کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منٓتقل کر دی، ابھی تک اس بہیمانہ قتل کی واردات میں ملوث سفاک قاتلوں کی نشاندہی نہیں ہوئی، پولیس ذرائع کے مطابق موقع سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں قاتلوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور مختلف پہلووں پر تحقیقات جاری ہیں ۔\378

متعلقہ عنوان :