احمد یار، عدالت نے پٹرول پمپ ملازمین کو قتل ،زخمی کرنیوالے ملزم کو عمر قید ،پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی

جمعہ 29 مارچ 2024 19:28

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ایڈیشنل سیشن جج نے پٹرول پمپ ملازمین کو قتل اور زخمی کرنے والے ایک ملزم کو عمر قید اورپانچ لاکھ روپے جبکہ دوسرے ملزم کو دس سال قید اوربیس ہزارروپے جرمانے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد پھلروان نے تھانہ سٹی کے مقدمہ قتل کافیصلہ سناتے ہوئے جاوید کو عمرقید اور پانچ لاکھ روپے جبکہ دوسرے ملزم ساجد کو دس سال قید اور بیس ہزار روپے نقدجرمانے کا حکم سنادیا ملزمان نے پٹرول ڈلوانے کی رقم کے تنازعہ پر فائرنگ کردی تھی جس سے پٹرول پمپ کا ملازم محمد مبین سکنہ69/EB جاں بحق جبکہ رضوان وحید اور مراد سکنہ59/EB زخمی ہوگئے تھے جس کا مقدمہ101/2023 تھانہ سٹی عارفوالامیں درج ہواتھا۔