وزیرصحت قاسم علی شاہ کی سربراہی میں ای پی آئی اور پی ای آئی کے تحت ریچنگ دی ان ریچ کے عنوان سے اجلاس کا انعقاد
جمعہ 29 مارچ 2024 19:28
(جاری ہے)
جنوبی اضلاع کے دور دراز علاقوں تک رسائی کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے ہر ممکن چیلنج کو ختم کرنا ہے۔
وزیر صحت کو بتایا گیا کہ یہ تیسرا فیز ہے جس میں ویکسین سے رہ جانے والے بچوں کیلئے خصوصی کمپین تشکیل دی جاتی ہے اور انہیں ویکسین پلائی جارہی ہے۔ وزیر صحت کو بتایا گیا کہ 69 یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو 12 ویکسین پریونٹیبل ڈیزیز سمیت اورل پولیو ویکسین پلائی جاتی ہے۔ ضلع بنوں کے غورہ بکاخیل کو یونین کونسل میں جہاں سے تین پولیو کیسز رپورٹ بھی ہوئے ہیں، 30 فیصد بچوں کو ویکسین پلانا باقی ہے جو کہ ایک چیلنج ہے اور ان مہمات کے تحت ایسے چیلنجز سے نمٹا جارہا ہے۔ دوسری جانب اکاسس (ACASUS) کی جانب سے خیبرپختونخوا میں مہیا کیئے جانیوالے تعاون بارے وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وزیر صحت کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر عارف اور ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی، پروجیکٹ مینجر زارا انصاری، سینئر ایسوسی ایٹ طوبا حتیف فاروقی، عمیر راشد اور صوفیہ احمد سمیت دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔پروجیکٹ مینجر زارا انصاری نے وزیر صحت کو بتایا کہ کہ اکاسس محکمہ صحت کو انسداد پولیو اور امیونائزیشن میں تعاون فراہم کررہا ہے۔ اکاسس ایمیونائزیشن میں ویکسین تک رسائی، ای پی آئی سنٹرز کی فعالی، کم ویکسین والے علاقوں کی نشاندہی، سپر ہائی رسک یونین کونسلز میں ایمیونائزیشن کی بہتری میں تکنیکی معاونت فراہم کررہا ہے۔ اسی طرح اکاسس انسداد پولیو میں کمپین کے معیار کو بہتر بنانا، کمپینز کے دوران ویکسین سے رہ جانے والے بچوں کی ویکسینیشن سمیت دیگر ضروری معاونت فراہم کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.