میونسپل کمپنی کے تمام منصوبے 2025 تک مکمل ہو جائیں گے، وزیر بلدیات
جمعہ 29 مارچ 2024 22:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر منتخب دیہات میں روایتی چھپڑوں کی آلودگی جدید طریقے سے ختم کی جا رہی ہے۔
آلودہ چھپڑوں کی مرحلہ وار صفائی سے نہ صرف آبی حیات کو فروغ مل رہا ہے بلکہ مقامی زرعی مقاصد کے لئے پانی بھی دستیاب ہے۔ وزیر بلدیات نے اس بات پر زور دیا کہ میونسپل کمیٹیوں کی استعدادکار بڑھانے کے لئے اقدامات وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل میں بعض میونسپل کمیٹیز کی کم استعداد کار رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ سے زیادہ سیوریج کا مسئلہ زیادہ توجہ کا طالب ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چاہتی ہیں کہ مرحلہ وار تمام نالیوں کی مرمت اور صفائی ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیوریج کے منصوبے اگلے پچاس سال کی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے تیار کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ شہر میں سیوریج کے سنگین مسائل کے پیش نظر وہاں ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ ذیشان رفیق نے پی ایم ڈی ایف سی کو ڈسکہ کے سیوریج مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ بالخصوص چھوٹے شہروں کے سیوریج اور سینی ٹیشن کے مسائل انتہائی تکلیف دہ ہیں جس پر فوری توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی دلچسپی کے باعث پنجاب حکومت نے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 500 ملین روپے دینے کا عندیہ دیا ہے۔ بڑے پیمانے پر فارن فنڈنگ کے لئے بھی وزیراعلیٰ سے بات کروں گا۔ صوبائی وزیر نے پی ایم ڈی ایف سی کے تحت ڈسپوزل سٹیشنز، پارکوں کی سولرائزیشن کی سکیموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سالڈ ویسٹ کی سیگریگیشن کے منصوبوں پر ہمارا زیادہ فوکس ہے۔پی ایم ڈی ایف سی کے مینجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب کے 9 شہروں میں سیوریج واٹر کی ٹریٹمنٹ کے لئے اراضی کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ کمپنی کو مرحلہ وار ای گورننس پر منتقل کر رہے ہیں اور عوامی منصوبوں پر آگاہی بڑھانے کے لئے رمضان کے بعد مہم چلائیں گے۔ بلدیہ ایپ پر شہری اپنی شکایت آن لائن درج کرا سکتے ہیں۔ ایپ میں ناخواندہ افراد کیلئے وائس میسج کی سہولت بھی ہے۔ جنرل مینجر انسٹی ٹیوشنل ڈویلپمنٹ محمود مسعود تمّنا نے ای گورننس کے اقدامات پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.