Live Updates

ی*وزیر تعلیم کا ساندہ کے امتحانی سنٹر پر چھاپہ، نقل کرواتے عملہ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

ج*دوسروں کی جگہ پرچہ دینے والے امیدوار بھی بے نقاب، گرفتار کروا دیئے ی*میرے اور مریم نواز کے ہوتے ہوئے بوٹی مافیا کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ وزیر تعلیم

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

qلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) وزیر تعلیم کی خفیہ ٹیموں کی امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ ساندہ کے امتحانی مرکز میں نقل کا بازار سرگرم ہونے کی اطلاع ملتے ہی وزیر تعلیم، چیئرمین اور کنٹرولر لاہور بورڈ کے ہمراہ ایم آئی ہیپی سکول نیشنل ٹاؤن ساندہ پہنچ گئے جہاں امتحانی مرکز میں بڑے پیمانے پر نقل کی جا رہی تھی۔

وزیر تعلیم نے نقل کرواتے عملہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ جبکہ بعض امیدوار دوسرے امیدراوں کی جگہ پرچہ دیتے بھی پائے گئے۔ وزیر تعلیم کے اچانک پہنچے پر نگران عملہ بھی حواس باختہ ہو گیا جبکہ دوسروں کی جگہ پرچہ دینے والے امیدوار بھی پریشان ہو گئے۔ امتحانی مرکز میں سپرنٹینڈنٹ اور نگران عملہ سمیت جعلی امیدواروں کو وزیر تعلیم نے موقع پر پولیس بلوا کر گرفتار کروا دیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے 8 افراد کے خلاف وزیر تعلیم نے پولیس کو سخت کارروائی کرنے اور کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کی ہدایت کی۔ سنٹر میں 300 سے زائد طلبہ امتحان دے رہے تھے۔ وزیر تعلیم نے طلبہ اور نگران عملہ سے بیانات بھی لئے۔ نگران عملہ وزیر تعلیم کے سوالات کے جواب دینے کی بجائے آئیں بائیں شائیں کرنے لگا۔ وزیر تعلیم نے اس موقع پر کہا کہ میرے اور مریم نواز کے ہوتے ہوئے بوٹی مافیا کو پنپنے کی اجازت نہیں ملے گی اور ان کی ہر صورت سرکوبی کی جائے گی۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جا سکتی۔ جب تک مریم نواز اور رانا سکندر حکومت میں ہیں، بوٹی مافیا کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ وزیر تعلیم بوٹی مافیا کو متنبہ کیا کہ کوئی بھی ریڈ لائن عبور نہ کرے۔ ریڈ لائن عبور کرنے والوں کے ساتھ انتہائی سختی سے پیش آیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں سنٹر کو سیل کرواتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو امتحانی مراکز کی نگرانی سخت کرنے اور فیلڈ میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات