ذ*مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب ماڈل ٹاؤن میں چوتھی گرینڈ سحری کا اہتمام

ئ*مرکزی مسلم لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جو خدمت کے جذبے سے سرشار ہے، خالد مسعود سندھو

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے ماڈل ٹاؤن میں چوتھی گرینڈ سحری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن سمیت ہزاروں لوگوں کے گھروں میں سحری پہنچائی گئی۔مرکزی مسلم لیگ Cکی گرینڈ سحری میں ایک لاکھ افراد کے لیے انتظام کیا گیا۔

جبکہ ماڈل ٹاؤن سی بلاک میں میں 2 ہزار مرد وخواتین کے لیے باقاعدہ پنڈال سجایا گیا تھا۔ جبکہ ایک کلو میٹر لمبا دسترخوان بھی سجایا گیا تھا جہاں شہریوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ سحری کی۔ گرینڈ سحری میں 150 دیگیں پکائی گئی۔ سحری میں بیف قورمہ، چکن قورمہ، حلوہ پوری، روغنی نان سادہ روٹی اور چائے کا انتظام کیا گیا تھا۔ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی گرینڈ سحری میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، پیر اختر رسول قادری، پیر خواجہ معین الدین کوریجہ،چوہدری محمد سرور،جنرل سیکرٹری لاہور انجنئیر حارث ڈار، ماڈل ٹاؤن صدر عمران لیاقت بھٹی، حافظ جنید الرحمٰن سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ملک کو خدمت کی ضرورت محسوس ہوگی مرکزی مسلم لیگ میدان عمل نظر آئے گی۔مرکزی مسلم لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جو خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ غربت و مہنگائی کی وجہ سے عوام پس رہے ہیں۔ جس وجہ سے یہ مشن شروع کیا ہے۔ہمارے اس مشن کو ملک بھر میں کامیابی ملی ہے ہماری سیاست خدمت انسانیت کا نعرہ اپنے سفر کی جانب گامزن ہے۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے نائب صدر پیر اختر رسول قادری نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نے آج یہ شاندار گرینڈ سحری کا اہتمام کرکے دل خوش کر دیا ہے۔ پورے پاکستان میں سحری کا ٹرینڈ انتہائی قابل ستائش ہے۔ سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف پیر خواجہ معین الدین کوریجہ نے کہا کہ لاہور کی تاریخ میں اتنی بڑی سحری کا اہتمام میں نے کبھی پہلے نہیں دیکھا ہے مرکزی مسلم لیگ کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے عوام کو افطاری کے ساتھ ساتھ گرینڈ سحری کا شعور دیا ہے۔مرکزی مسلم لیگ حقیقی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ بغیر کسی تفریق کے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔