اسلام آباد،راہزنی میں مطلو ب دوگر وہو ں کے تین ارکان گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) اسلام آ باد کیپیٹل پولیس تھا نہ شہزاد ٹا ؤن اور تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب دوگر وہو ں کے تین ارکان کو گرفتار کرکے اسلحہ کی نو ک پر چھینے گئے مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہونے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملو ث گر وہ کے اہم رکن کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ کی نو ک پر چھینے گئے موبائل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا، ملزم کی شناخت جنت گل کے نا م سے ہو ئی ہے، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملو ث گر وہ کے دو ارکان کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا، ملزمان کی شناخت محمد عاطف اور احتشام کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھا نہ شہزاد ٹا ؤن کے علا قے میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ،"پکار- "15 یا"آئی سی ٹی ایپ "15-پر اطلا ع کریں۔