راولپنڈی ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،10گرفتار

قبضہ سے شراب ،اسلحہ وایمونیشن اورپتنگیںبرآمد،مقدمات درج

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے شراب ،اسلحہ وایمونیشن اورپتنگیںبرآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم قاسم سے 10لیٹرشراب ،سٹی پولیس نے جمال5لیٹرشراب ،سول لائنز پولیس نے ملزم مظہر سی5لیٹرشراب ،ملز م اسد سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن ،ٹیکسلا پولیس نے ملزم شیر خان سی6لیٹر شراب ، ملزم حسنین سی1پستول 9MMمعہ ایمونیشن ، وارث خان پولیس نے ملزم لقمان سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن ،کینٹ پولیس نے ملزم علی حسن سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن ،واہ کینٹ پولیس نے ملزم سلیم خان سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن ،ریس کورس پولیس نے ملزم عمران سے 20پتنگیں اورڈور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :