سعودی ایوان کا 8غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان

ہفتہ 30 مارچ 2024 10:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) سعودی ایوان شاہی کی جانب سے مزید8غیرملکیوں کو شہریت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ عکاظ کے مطابق سرکاری جریدے ام القری نے ادارہ شہری امور کی جانب سے جاری اطلاع کے حوالے سے بتایا کہ ریاض میں مقیم عبدالالہ جلال عبدالرکریم ، ان کی اہلیہ وشا معروف حسن اور بچے جن میں صحیب ، محمد، وعد اور عائشہ کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریاض کے ادارہ شہری امور نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے نمبر 59 کے مطابق یاسمین یاسرعبدالرحمن الترکاوی کو بھی سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :