سعودی فضائیہ کی یونان میں واریر انیوکس 2024 میں شرکت

ہفتہ 30 مارچ 2024 10:20

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) سعودی فضائیہ کے دستے یونان میں اپریل میں ہونے والی فضائی مشقیں ’واریراینوکس 2024 ‘ میں شرکت کریں گے۔سبق نیوز کے مطابق سعودی فضائیہ کے چیف کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز نے اس حوالے سے تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل شاہ فہد ایئربیس پرمشق کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمانڈر ترکی بن بندر نے مشقوں میں شرکت کے لیے جانے والے دستے کے کمانڈر سے تیاریوں کے حوالے سے دریافت کیا۔

انہوں نے مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ براعظم یورپ کی سطح پر ہونے والی اپنی نوعیت کی انتہائی اہم مشقیں ہیں جس میں سعودی فضائیہ اپنے 6 ٹائیفون طیاروں اور اس کے مکمل یونٹ کے ساتھ شرکت کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مشقوں کا مقصد فضائیہ کے یونٹس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور باہمی تجربات کے تبادلہ سے استفادہ کرنا ہے۔