جدہ سے 16 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد، 3 غیرملکی گرفتار

ہفتہ 30 مارچ 2024 10:20

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) سعودی محکمہ امن عامہ نے جدہ کے ایک یارڈ سے 16 لاکھ 13 ہزار نشہ آور گولیاں ( ایمفیٹامین) برآمد کرکے3 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نشہ آور گولیاں یارڈ میں موجود لوہے کے آلات میں چھپائی گئی تھیں۔ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ حکام کی تحویل میں دیا گیا ہے۔سمگلنگ پر ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے ملزمان اور ضبط کی جانے والی منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :