کمشنر لاہور کی زیر صدارت ڈویژنل ایگریکلچر ٹاسک فورس کمیٹی کااجلاس

ہفتہ 30 مارچ 2024 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ڈویژنل ایگریکلچر ٹاسک فورس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان شاء اللہ امسال گندم کی بمپر پیداوار حاصل ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ جعلی زرعی ادویات و کھادوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ 25لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی محنت اور سرمایہ کو جعلی زرعی ادویات مافیا سے ہر صورت محفوظ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

زرعی لیبز سے سیمپلز کی تصدیق کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ مافیاز کے خلاف سخت کاروائی ہوسکے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع کسانوں اور ٹاسک فورس سے براہ راست رابطہ رکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اے سیز علاقہ دیہہ میں جاکر کسانوں سے ملاقات کریں۔ ان کے مسائل کو سمجھ کر حل کریں۔ مویشیوں اور جانوروں کی ویکسی نیشن شیڈول کے مطابق ہونی چاہیے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر شیر علی شیراوت، اے ڈی سی جی لاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈی سیز اور اے ڈی سی جیز نے شرکت کی۔