نوشہرہ، موسلادھار بارش میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے، ایک خاتون زخمی

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) نوشہرہ کے علاقے نوشہرہ کلاں مثل آباد میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے بشیراللہ نامی شخص کے گھر کی چھت گر گئی جس سے 2 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جہاں ان کو ضروری طبی امداد فراہم کی گئی، اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے گھر کا دورہ کیا، متاثرہ خاندان سے ملاقات کر کے ان کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا اور ریلیف کا سامان ان کے گھر پہنچایا، ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ بارشوں کو اس سلسلے میں ضلع نوشہرہ کی تینوں تحصیلوں میں کسی بھی قسم کے نقصان کی فوری اطلاع ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے نمبر پر دیں۔