میانمار، ینگون میں ایک دھماکےمیں دو بچوں سمیت 3افراد ہلاک

اتوار 31 مارچ 2024 10:30

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2024ء) میانمار کےعلاقے ینگون میں ایک دھماکےمیں دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطا بق مقامی حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز ینگون علاقے پیائے روڈ پر ایک بس سٹاپ کے قریب ایک دھماکے میں دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہماوبی ٹاؤن شپ انتظامیہ کے دفتر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بس سٹاپ کے قریب کچرے کے ڈھیر میں دھماکے کی وجہ سے کچرا چننے والی خاتون سمیت دو بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :