معیشت کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات ناگزیر ہیں،ہمایوں اختر خان

اتوار 31 مارچ 2024 16:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات ناگزیر ہیں۔ فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 میں سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر علاقہ کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگے یوٹیلٹی بلز کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہے، پسے ہوئے طبقات کو انتہائی نرم شرائط پر سولر پینل دیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جس سے عوام کو چھوٹے پیمانے پر اپنا کاروبار شروع کرنے کے مواقع میسر آئیں۔ کسانوں کو تمام زرعی لوازمات ایک چھت کے نیچے سبسیڈائزڈ نرخوں پر دیے جائیں۔ ہمائیوں اختر خان نے کہا کہ سولر پینل ی اسیم سانوں ے لیے ہونی چاہییتاکہ انہیں بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارا مل سکے۔ زراعت پر خصوصی توجہ دی جائے اور چھوٹے کسان کا ہاتھ تھاما جائے۔انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے مسائل کو اپنی ذاتی حیثیت میں بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔