tمیانمار، ینگون میں ایک دھماکے میں دو بچوں سمیت 3افراد ہلاک

اتوار 31 مارچ 2024 18:00

%ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) میانمار کے علاقے ینگون میں ایک دھماکے میں دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطا بق مقامی حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز ینگون علاقے پیائے روڈ پر ایک بس سٹاپ کے قریب ایک دھماکے میں دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہماوبی ٹان شپ انتظامیہ کے دفتر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بس سٹاپ کے قریب کچرے کے ڈھیر میں دھماکے کی وجہ سے کچرا چننے والی خاتون سمیت دو بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :