ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد کی زیر صدارت اجلاس،تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

اتوار 31 مارچ 2024 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد کی زیر صدارت کرائم کی صورت حال کا جا ئز ہ لینے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرفت کو مضبو ط کر نے کے حو الے سے اہم اجلاس منعقدہواجس میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او/ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت کرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلا س میں اے آئی جیز ، ایس ایس پیز ، زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور تمام افسر ان مہتمم تھانہ جات نے شرکت کی، اجلاس میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اس مو قع پر انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ کر ائم میں اضا فہ پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا، انہو ں نے تما م افسران کو کا رکر دگی بہتر کر نے کیلئے دو دن کا وقت دیا ہے،دو دن بعد دو بارہ اجلاس ہو گا اور ناقص کارکردگی پر سزائیں ہوں گی ، ڈولفن اسکواڈ ، مو بائل پٹرولنگ وناکہ جات ڈی پی آوز کے ماتحت ہوں گے ، رشوت ، بدعنوانی اور شہریوں سے بد سلوکی پر سخت کارروائی ہوگی ، پہلے سے موجود کرپشن کی شکایات پر بھی کارروائی ہوگی ، کر پشن ، بدعنوانی اور نامناسب رویہ کی شکایات کے لیے وٹس ایپ نمبر جاری کر دیا گیا ہے ، شہریوں کی شکایات کو براہ راست وصول کرکے ان پر ایکشن لیا جائے گا ، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کے جان ومال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے ، تمام ایس ایچ او ز اپنے تھانہ جات میں موجود رہیں گے ، ہفتہ وار کرائم کا جائزہ اجلاس ہو گا نا قص کارکردگی پر سزائیں ہوں گی ، انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی ،ہو ائی فائر نگ، ون ویلنگ کر نے والے اور ان مو ٹر سا ئیکل کوتیا ر کر نے والے مکینکس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے اور ان کا ریکا ر ڈ چیک کیا جائے، جر ائم کے انسداد کے لیے منظم اور متحر ک گر وہ کے خلاف مو ثر و مر بو ط حکمت عملی کے تحت کا رروائی کر یں، گرفتار گر و ہو ں کے ساتھیوں اور سہو لت کا روں کو بھی گرفتار کیا جا ئے، مو ٹر سائیکل و کا ر چوری کے مقدما ت میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور برآمد گی کو یقینی بنائیں، جر ائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے تما م تروسائل بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں، سنگین مقدما ت میں ملوث ملزمان اور مجرمان کی گرفتار ی کو بھی یقینی بنا ئیں، منشیات فروشی کے خاتمہ پر خصوصی توجہ دیں خصوصا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کی بیخ کنی کی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کے احکامات جاری کئے، پیشہ وربھکا ریو ں اوران کے سہو لت کاروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدما ت کا اندراج کر یں، زیر تفتیش مقدمات کے چالان جلد از جلد یکسو کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں،مقدمات کی تفتیش میں بہتری لائی جائے، تمام افسران اپنے نظم و ضبط کومثالی بنائیں،انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ گشت کو مزید موثر اور با مقصد بنائیں، شہر یو ں کی جان و مال کا تحفظ اولین تر جیح ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جائے گی۔