آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، انٹر کلب کیٹگری کے کوارٹر فائنل مکمل

پیر 1 اپریل 2024 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انٹر کلب مقابلوں میں وائی ایم سی اے، بلز اے، ٹمبر وولف، سمرف ریپر کی ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ کے چوتھے روز انٹر کلب مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں یونائیٹڈ کنگز کو وائی ایم سی اے کے ہاتھوں 15کے مقابلے میں 21پوائنٹس سے شکست ہوئی۔

فاتح کلب کی طرف سے محمدحمزہ نے 8اور حماد علی نے 6پوائنٹس سکور کئے۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں بلز اے نے بلزبی کیخلاف14کے مقابلے میں 17پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ احمد چوہدری نے 8اور بختاور نے 4پوائنٹس سکور کئے۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں ٹمبر وولف نے مستنگ کلب کو 12-21پوائنٹس سے جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں سمرف ریپر کی ریپٹرز وائٹ کیخلاف 8-20پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :