پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات، مدثر آرائیں چیئرمین، ملک ثمین خان صدر اور محمد ریاض سیکرٹری جنرل منتخب

پیر 1 اپریل 2024 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) مدثر آرائیں چیئرمین جبکہ ملک ثمین خان اور محمد ریاض پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے آئندہ چار برس (28-2024) کے لئے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔

جس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے آئندہ چار برس (28-2024) کے لئےمتفقہ طور پر عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان اور مدثر رزاق آرائیں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے بالترتیب سرپرست اور چیئرمین ہونگے جبکہ ملک ثمین خان اور محمد ریاض پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے آئندہ چار برس کے لئے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔

دیگر عہدیداروں میں ہارونہ زمان بوریو، شاہ محمد انعام الحق، منظر خان، انعام اللّٰہ خان اور نٹار احمد نائب صدور،قرۃ العین، رانا تنویراحمد اور صمد مسعود ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل، سہیل احمد خزانچی ہونگے جبکہ مجلس عاملہ میں یاسر، نوید احمد خان، انوار احمد انصاری، عبدالرحمان،شازیہ یوسف، تنویر حسین، کریمہ بانو اور نیشا سلطان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :