رہنماآئی پی پی عون چودھری کی کامیابی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 2 اپریل 2024 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر منگل کو سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہم نے عون چودھری کی حلقہ این اے 128 سے جیت کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کریں، الیکشن کمیشن نے اپنے قانونی جواز کو استعمال نہیں کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور حلقہ این اے 128 سے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات جاری کرے۔