ملیریا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

منگل 2 اپریل 2024 13:30

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیر صدارت ملیریا کورٹرلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حبیب ملنگزئی، ایم این ای آفیسر انڈس ہسپتال نیٹ ورک حمایت اللہ دوستین اور مختلف ہیلتھ سینٹرز کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ سہ ماہی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔

آنے والےسیزن میں ملیریا کے سیزنل کیسز کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹیم کو ہر طرح کے حالات کیلئے تیار رہنا چا ہیئے اور ملیریا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے اور لوگوں کو آگاہی دینی چاہئے کہ وہ ملیریا سے بچاؤ کیلئے تقسیم کردہ دوائی لگی مچھر دانی استعمال کریں۔ حال ہی میں ڈسٹرکٹ خاران کے اکیس ہزار گھرانوں میں دوا لگی مچھر دانیاں تقسیم کی گئئ ہیں جنکے استعمال سے ملیریا سے بچاؤ ممکن ہے،جلد تمام ایریاز میں انڈور فوگنگ شروع کیا جائیگا تاکہ ملیریا سے بچاؤ ممکن ہوسکے،جبکہ حاملہ خواتین اور شیر خور بچوں کے حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ مچھر دانی کا صحیح استعمال کیا جائے۔\378