فیصل آباد،اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر تین سگی بہنوں سمیت 8 خواتین کو اغواء کر لیا

منگل 2 اپریل 2024 19:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) وباش افراد نے سبز باغ دکھا کر تین سگی بہنوں سمیت 8خواتین کو اغواء کر لیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی کے رہائشی اکرم نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اسکی عدم موجودگی میں نامعلوم ملزمان کار پر آئے اور اسکی جواں سالہ بیٹیوں 18 سالہ سوہنیا‘ 20سالہ صوبیہ اور 16سالہ آمنہ کو اغواء کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

سول لائن کے علاقہ لاری اڈا سے اوباش ملزم علی نے عبدالغنی کی اہلیہ طیبہ بی بی اور 2بیٹوں کو اغواء کر لیا۔ جڑانوالہ کے علاقہ 240 موڑ کی آسیہ بی بی کو اوباش ملزم عتیق نے بہانے سے بلا کر بے آبرو کر دیا۔ 147 رب کی فرزانہ بی بی کا کہنا ہے کہ اوباش ملزمان لال وغیرہ نے اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مریدوالہ کے رہائشی عمر فرید کی ہمشیرہ کو نامعلوم ملزمان اٹھا کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :