خاران، ملیریا کوارٹر لی جائزہ اجلاس کا انعقاد

منگل 2 اپریل 2024 20:42

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) ملیریا کوارٹر لی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر خاران ڈاکٹر عبدالمالک نے کی اجلاس میں بی آر ایس پی کیڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حبیب ملنگزئی، ایم این ای آفیسر انڈس ہسپتال نیٹ ورک حمایت اللہ دوستین اور مختلف ہیلتھ سینٹرز کے فوکل پرسنز نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ سہ ماہی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

آنے والیسیزن میں ملیریا کے سیزنل کیسز کے حوالے سے مشاورت کی گئی- اجلاس کے دوران کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ ٹیم کو ہر طرح کے حالات کیلئے تیار رہنا چاہئیے اور ملیریا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے اور لوگوں کو آگاہی دینی چاہئے کہ وہ ملیریا سے بچاؤ کیلئے تقسیم کردہ دوائی لگے مچھر دانی استعمال کریں۔ حال ہی میں ڈسٹرکٹ خاران کے اکیس ہزار گھرانوں میں دوا لگی مچھر دانیاں تقسیم کی گئء ہیں جنکے استعمال سے ملیریا سے بچاؤ ممکن ہی-جلد تمام ایریاز میں انڈور فوگنگ شروع کیا جائیگا تاکہ ملیریا سے بچاؤ ممکن ہوسکے۔جبکہ حاملہ خواتین اور شیر خور بچوں کے حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ مچھر دانی کا صحیح استعمال کیا جائے۔