نیوزی لینڈ ویمن اورانگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا

منگل 2 اپریل 2024 21:42

ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سریز کا دوسرا میچ 4 اپریل کو سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔برطانوی خواتین ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف 3ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مہمان برطانوی خواتین ٹیم اور میزبان نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی گئی ہے جس میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو 1-4 سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی ویمن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دوریپر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جس میں اس نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 1-4 سے شکست دی تھی۔3ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جبکہ دوسرا میچ 4 اپریل اور تیسرا 7 اپریل کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں برطانوی ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کریں گی۔