ٌعون چوہدری کی کامیابی کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

منگل 2 اپریل 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے حلقہ این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ الیکشن ٹربیونل کیوں نہیں گئی جس پر درخواست گزار وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ الیکشن ٹربیونل کا نہیں ہے، رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنا چاہئے۔