ڈرون کیمروں کی مدد سے سول لائنز میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈائون، 13ملزمان گرفتار

جمعہ 9 اکتوبر 2026 17:23

ڈرون کیمروں کی مدد سے سول لائنز میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈائون، 13ملزمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2026ء) لاہور کے سول لائنز ڈویژن میں پتنگ بازی کے خلاف ڈرون کیمروں کی مدد سے کریک ڈائون کیا گیا, پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق ملزمان پتنگ بازی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے۔ گرفتار افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :