بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسراٹی ٹونٹی میچ (پرسوں) کھیلا جائے گا

بدھ 3 اپریل 2024 12:18

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری کرکٹ میچ (پرسوں) بروز جمعرات کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا،آسٹریلین ویمنز ٹیم کو میزبان بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

مہمان آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 58 رنز سے مات دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مہمان آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی خواتین ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں اس کی میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے ۔

تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز جو آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، مکمل ہوچکی ہے۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے دومیچز کھیلے جا چکے ہیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کی طرح ٹی ٹونٹی سیریز کے بھی تینوں میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔الیسا ہیلی ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو لیڈ کریں گی جبکہ میزبان بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم وکٹ کیپر بلے باز نگار سلطانہ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

متعلقہ عنوان :