پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 21 ماہ بعد اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 21 ماہ بعد 4 فیصد بڑھ گئیں

بدھ 3 اپریل 2024 14:00

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 21 ماہ بعد اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت مارچ میں 1.15 ملین ٹن رہی، جو کہ سالانہ بنیاد پر 4 فیصد زیادہ ہے۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 21ماہ بعد 4 فیصد بڑھ گئیں۔اعدادو شمار کے مطابق فروری کے مقابلے مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

فرنس آئل سے کم بجلی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مارچ میں فروخت 48 فیصد گھٹ گئی۔اسی طرح پیٹرول کی فروخت مارچ میں 0.57 ملین ٹن تک پہنچنے پر اس میں سالانہ 3 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کے حجم میں 17 فیصد سالانہ اضافہ ہوا، جو مارچ 2024 میں 0.46 ملین ٹن تک پہنچ گیا۔گزشتہ سال مارچ کے مقابلے پیٹرول فروخت 19 فیصد بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :