انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعرات مزید 3 میچز کھیلے جائیں گے

بدھ 3 اپریل 2024 14:22

انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعرات مزید   3 میچز کھیلے جائیں ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں (کل) بروز جمعرات مزید 3 میچز کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پہلا میچ آرسنل اور لیوٹن ٹائون کی ٹیموں کے درمیان ایمریٹس سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں برینٹ فورڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈ میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 4 اپریل کا تیسرا اور آخری دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ، ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد لیور پول کی ٹیم سب سے زیادہ 67 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے ،آرسنل کی ٹیم 65 پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 64 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔\932

متعلقہ عنوان :