سائنس قرآن کے بیان کردہ حقائق کی تصدیق کررہی ہے،نوجوان قرآن مجید کے ساتھ اپنا مضبوط تعلق قائم کریں،ڈاکٹر محمد طاہر القادری

بدھ 3 اپریل 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شہر اعتکاف میں اپنے خطابات کی سیریزخدا کو کیوں مانیں؟ کے موضوع پر بدھ کے روز اپنے تیسرے خطاب میں کہا ہے کہ سائنس قرآن کے بیان کردہ حقائق کی تصدیق کررہی ہے۔ نوجوان اللہ کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنانے کے لئے اللہ کی کتاب کے ساتھ تعلق کو قائم کریں۔

انہوں نے کہا کہ کائنات کا ذرہ ذرہ خدا کے وجود کی گواہی دے رہا ہے۔سائنسدان جب علم الفلکیات، ارضیات، طبیعات، باٹنی، بیالوجی، کاسومولوجی اورآسٹرالوجی کا سہارا لے کر سربستہ رازوں پر غور کرتے ہیں تو بے ساختہ پکار اٹھتے ہیں کہ کوئی ایسی طاقت ہے جس نے کائنات کے وجود کو ایک نظم کے ساتھ ترتیب دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان ملحدانہ افسانوں پر توجہ دینے کی بجائے قرآن سے رشتہ جوڑیں۔

سائنس آج جو نتائج اخذ کررہی ہے یہ سب رازقرآن نے آج سے چودہ سو سال پہلے کھول دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ سوال اور بھی زیادہ حیرت زدہ کر دینے والا ہے کہ حضور نبی اکرم ؐلکھنا پڑھنا نہیں جانتے تھے، اس کے باوجود انہوں نے کائنات کے وہ راز کیسے بتا دئیے جن تک سائنس اب بسیار محنت و مشقت کے بعد پہنچی ہے ۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قرآن مجید میں بیان کئے گئے سائنسی حقائق کو مختلف ماڈلزا ور چارٹس کے ذریعے واضح کیا۔شہر اعتکاف میں ہزار روں معتکفین اور خصوصی طور پر آئے ہوئے وزیٹرز نے خطاب سنا۔ اس موقع پر سٹیج پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،ڈاکٹر حسین محی الدین قادری،شیخ حماد مصطفی المدانی القادری،خرم نواز گنڈاپور اور دیگر قائدین موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :