لاہور کے مختلف مقامات سے 3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

جمعرات 4 اپریل 2024 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) داتا دربار ، مزنگ اور فیکٹری ایریا سے 3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار شیش محل روڈ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،مزنگ لٹن روڈ کے علاقے میں50 سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا ،جبکہ فیکٹری ایریا ڈولفن ہیڈ کوارٹر کے قریب سے 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے تینوں افراد نشے کے عادی تھے اور نشے کی زیادتی کے باعث جاںبحق ہوئے جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دیں۔