ایران کے ممکنہ جوابی حملے کے خدشہ کے باعث نیوی گیشن کا نظام معطل

نیویگیشنل سگنل تل ابیب میں ایران کے جوابی حملے کے خوف سے معطل کئے گئے ،رپورٹ

جمعہ 5 اپریل 2024 12:11

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) تل ابیب میں ایران کے امکانی جوابی حملوں کے خوف سے پریشانی کی لہر دور گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت میں نیویگیشنل سگنل معطل کر کے مواصلاتی بلیک آئوٹ کی کیفیت پیدا کردی گئی۔ نیویگیشنل سگنل دارالحکومت میں ایران کے جوابی حملے کے خوف سے معطل کر دئیے گئے۔

اسرائیلی حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں شہریوں کو ٹریفک میں تاخیر کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا کی ترسیل اورنقل و حمل کے لیے کی جانے والی ٹیکسی درخواستوں میں بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا کہ نیویگیشنل سگنل میں خرابی کے باعث تل ابیب کے رہائشیوں کو تل ابیب کی بجائے بیروت میں دکھایا جاتا رہا۔نیوینگیشنل سگنل میں تعطل کا مقصد ایران کی طرف سے داغے گئے ممکنہ نیویگیٹڈمیزائل حملوں کو ناکام بنانا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پیر کے روز شام میں سفارتی کمپانڈ پر حملہ جس کا ذمہ دار اسرائیل کو کہا جارہا ہے جس میں ایرانی فوجی حکام ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے جوابی کاروائی کا عزم ظاہر کیا تھا۔شام میں اسرائیلی حملے کے بعد سے اسرائیل نے اپنے شہریوں کو اگرچہ کسی قسم کی حفاظتی ہدایات جاری نہیں کی ہیں البتہ اس نے فوج میں موجود تمام جنگی یونٹوں کی چھٹیوں کو فوری طور پر روک دیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے اپنے فضائی دفاع کے یونٹ میں میں مزید اضافہ کیا ہے۔نیویگیشنل سگنلزمیں تعطل کا سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے کہ اسرائیلی فوج شمالی اسرائیل اور بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر ایلات میں مواصلاتی سگنلز میں مداخلت کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ دونوں شہر اکثر لبنان اور یمنی عسکریت پسندوں کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔البتہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اب تک ان سگنلزکو معطل کرنے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ حالانکہ اسرائیلی فوج نے شہر میں ہونے والی تمام گفتگو کو ریکارڈ اور سنسرکر رہی ہے۔ اسی سبب جی پی ایس میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے خل ڈالا گیا۔