الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فریقین سے 2 مئی کو تحریری جواب طلب

جمعہ 5 اپریل 2024 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عون چوہدری کو این اے 128 سے کامیاب قرار دینے بارے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فریقین سے 2 مئی کو تحریری جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر ٹربیونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ دیا جبکہ قانون کے مطابق ہماری درخواست کا دائرہ اختیار ہائیکورٹ کا بنتا ہے، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔