اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈی جی امیگریشن کو زین قریشی کا پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت

جمعہ 5 اپریل 2024 20:55

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) امیگریشن کو زین قریشی کا پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور نو فلائی لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے زین قریشی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ مسئلہ کیا ہی وکیل علی بخاری نے کہا کہ بیرون ملک جانا ہے لیکن کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائر ہو گیا ہے، ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے، زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت بھی کی جائے۔

عدالت نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس کرکے 29 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔