پتوکی،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شخص نے گولی مارکر خود کشی کر لی

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:47

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) نواحی گاؤں ناروکی ماہجہ میں ایک شخص نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مارکر خود کشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں ناروکی ماہجہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

وہاں رہائش پذیر نعمان الیاس کے والد محمد الیاس نے حالات سے دل برداشتہ ہو کر اپنی کن پٹی پر پسٹل سے گولی مار کر خود کشی کر لی۔جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ڈی ایس پی پتوکی عرفان اکبر بٹ کے حکم طلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس پتوکی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔