ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دیر لوئر کی زیر صدارت اجلاس، کتے کے کاٹنے سے بچائو کی ویکسینیشن کی دستیابی حوالے تبادلہ خیال

پیر 8 اپریل 2024 22:06

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی سردار باد شاہ نے کتے کے کاٹنے سے بچائو کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں چکدرہ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء اور ایم ایس حماد ٹی ایچ کیو ہسپتال چکدرہ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم ایس حماد نے بتایا کہ فنڈز منجمد کرنے کی وجہ سے ٹی ایچ کیو چکدرہ کو ریبیز کی ویکسینیشن کی قلت کا سامنا ہے ، اس لئے کتے کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے اینٹی ریبیز ویکسینیشن حاصل کرنے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ٹی ایم اے نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے اور ریبیز کتوں کے کاٹنے سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :