}عصری تقاضوں کے مطابق دینی علم حاصل کیا جائی: ڈاکٹر طاہرالقادری
ًناپختہ دینی علم والوں کے فتوئوں سے سوسائٹی میں انارکی پھیل رہی ہے،شہر اعتکاف میں خطاب
منگل 9 اپریل 2024 07:30
(جاری ہے)
نوجوان ایسے فتویٰ بازوں سے ہوشیار رہیں اور اپنے ایمان کے معاملات ان پڑھوں اور جاہلوں کے سپرد نہ کریں۔ جو شخص بھی دین کا نام لیتا ہے اُس سے اس کی تعلیم اور ڈگری کے بارے میں سوال کریں۔
انہوں نے کہا کہ کہاوت ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے،ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹر انجینئرنگ کے شعبہ میں رائے نہیں دے سکتا، ہارٹ سپیشلسٹ آنکھ کا آپریشن نہیں کر سکتا مگر دین کے معاملہ میں رویے بڑے سفاکانہ ہیں جس کی سرے سے دین کی کوئی تعلیم نہیں ہوتی وہ دین کے نام پر بڑی بڑی بحثیں کرتا ہے اور پھر نتیجہ گتھم گتھا ہونے اور غلیظ گالیوں کی صورت میں نکلتا ہے، اس رویہ سے نوجوان دین سے دور اور مذہب بدنام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اور ہر طبقہ فکر کے افراد اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو عالم دین نہیں ہے، جس کا علم پختہ نہیں ہے اس سے دینی امور پر رائے مت لیں، نیم حکیم خطرہ جان ہوتا ہے اور آج کل نیم حکیموں کا دینی میدان میں غلبہ ہے اس لیے ان سے بچیں اور خود کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے ہم آہنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا شہر اعتکاف محض روایتی اعتکاف گاہ نہیں ہے یہاں علم بھی ہے اور اخلاقی و روحانی تربیت بھی ہے۔ معتکفین کے ایمان کی حفاظت و سلامتی کے ساتھ ساتھ ان کو آج کے دور کے فکری فتنوں اور مغالطوں سے بچانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن گناہوں کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ہے۔ قرآن مجید کی باقاعدگی سے تلاوت کریں اور اس کے معنی پر غور و فکر سے کام لیں۔ گزشتہ روز شہر اعتکاف میں منہاج القرآن کے بانی اراکین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اور ان کی تحریک کے لئے خدمات کو سراہا گیا اور خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں۔ شہر اعتکاف میں سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، معروف قانون دان، وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ، برطانیہ کے معروف سماجی راہنما عدیل چودھری اور بڑی تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.