موسم کی تبدیلی کے باعث پیاز اور لہسن کی فصل پر تھرپس کے حملہ کا خدشہ،کاشتکاروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی سفارش

منگل 9 اپریل 2024 13:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) جامعہ زرعیہ فیصل آبا د کے زرعی ماہرین نے موسم کی تبدیلی کے باعث پیاز اور لہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کیلئے کاشتکاروں کو فوری حفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ آج کل پیاز اور لہسن پر تھرپس کے حملہ کا خطرہ موجود ہے جس سے پودوں کے پتے چڑ مڑ ہو کر آہستہ آہستہ خشک ہو جاتے ہیں اور حملہ شدہ پتے کی سطح چمکیلی ہو جاتی ہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے اور پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھرپس کا تدارک اس انداز سے کیا جا سکتا ہے کہ کاشتکار فصل کی آبپاشی کرتے رہیں اور پودوں کو سوکا نہ آنے دیں۔انہوں نے کہا کہ تھرپس کے کیمیائی انسداد کیلئے امیڈا کلوپرڈ 250ملی لیٹر کو 100لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کرنے سے تھرپس اور پھپھوندی کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے طبعی انسداد کے سلسلہ میں کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھتے ہوئے 2سے 3 بار گوڈی کرنا بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات، رہنمائی، مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :